سروے کا تعارف

Question Title

* 1.
انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس (ICFJ) آپ کو ہمارے ایک سروے میں حصّہ لینے کے لیے مدعو کررہا ہے جو عالمی نیوز رومس میں ٹیکنالوجی کے کردار کے بارے میں ہے۔ آپ چونکہ ایک صحافی ہیں اس لیے آپ سے اس سروے میں حصّہ لینے کے بارے میں پوچھا جارہا ہے۔ یہ سروے دنیا بھر میں کیا جارہا ہے اور یہ 14 زبانوں میں دستیاب ہے۔

یہ سروے عالمی نیوز رومس میں ٹیکنالوجی کے کردار کے بارے میں ICFJ کی سال 2017 کی سابقہ رپورٹ کی تجدید اور توسیع کرے گا جو اپنی نوعیت کی پہلی ایسی رپورٹ ہے جو اس حقیقت پر روشنی ڈالتی ہے کہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے خبر رساں تنظیم اور صحافی کس طرح اپنے آپ کو بدل رہے ہیں۔ ICFJ اس موجودہ سروے سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ایک نئی رپورٹ تیار کرے گا۔

ہم اس اہم مطالعہ میں آپ کی شرکت کے شکرگزار ہیں جس سے دنیا بھر کے صحافیوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اس سروے کو مکمّل کرنے میں 15 سے 20 منٹ کا وقت لگے گا۔

جواب دہندگان ایک قرعہ اندازی میں شامل ہو سکتے ہیں 100 ڈالر کے 30 Amazon گفٹ کارڈز میں سے ایک جیت سکتے ہیں۔ اگر آپ شائع شدہ رپورٹ کے علاوہ  مزید ڈیٹا کے تجزیہ میں دلچسی رکھتے ہیں تو، ہم آپ کو دعوت دیں گے کہ آپ صدر تحقیق کنندہ، ڈاکٹر ڈیانا اووین، پروفیسر، جارج ٹاؤن یونیورسٹی owend@georgetown.edu سے رابطہ کریں۔

گوگل اور فیوزن اس سروے کے لیے فراخدلانہ تعاون کر رہے ہیں۔

******

آپ کے جوابات ہمارے لیے اہم ہیں۔ ہمیں آپ کے جوابات میں دلچسپی ہے – اس میں کوئی غلط یا صحیح جوابات نہیں ہیں۔
●    اس سروے کے لیے آپ کے تمام جوابات راز میں رہیں گے۔  آپ اس سروے میں حصّہ لینے والے 2,000 صحافیوں میں سے ایک ہوں گے۔
●    آپ کی شرکت پوری طرح رضاکارانہ ہے اور آپ کسی بھی وقت بغیر کسی جرمانے کے یہ سروے چھوڑ سکتے ہیں۔
●    تمام ڈیٹا کی رپورٹ مجموعی شکل میں پیش کی جائے گی، اس لیے کسی انفرادی جواب دہندہ کی شناخت ناممکن ہوگی۔
سارا ڈیٹا جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں بحفاظت اسٹور کیا جائے گا اور صرف پروجیکٹ کے مجاز تحقیق کنندگان کے لیے ہی قابل رسائی ہوگا۔
●    ایک بار جب آپ اپنا مکمّل کردہ سروے جمع کردیں گے، تو مطالعہ سے جوابات واپس لینا ناممکن ہوگا کیونکہ اس سروے میں انفرادی شناخت والی کوئی جانکاری نہیں ہوتی۔

اس سروے یا اس ریسرچ پروجیکٹ کے بارے میں اگر آپ کے کوئی عمومی سوالات ہیں تو براہ کرم رابطہ کریں:

●    ڈاکٹر ڈیانا اووین، پرنسپل انویسٹیگیٹر، جارج ٹاؤن یونیورسٹی کمیونیکیشن، کلچر اینڈ ٹیکنالوجی گریجویٹ پروگرام سے 9090 - 332 (301)1+ یا owend@georgetown.edu پر۔
●    فاطمہ باہجہ، ICFJ ریسرچ اینڈ پروپوزل کوآرڈینیٹر سے 7638-349 (202) 1+ یا fbahja@icfj.org  پر۔

اس تحقیق کے شرکت کنندہ کی حیثیت سے اپنے حقوق کے بارے میں اگر آپ کے کوئی سوالات ہوں تو براہ کرم جارج ٹاؤن انٹرنیشنل ریویو بورڈ سے 1506-687 (202) 1+ یا irboard@georgetown.edu پر رابطہ کریں۔

Question Title

صورة

T